چین میں صورت حال بہت بگڑتی جارہی ہے ، خدارا ہمیں‌ واپس وطن لایا جائے ، چین میں‌پھنسے ہوئے پاکستانی طالب علموں کا مبشرلقمان کے نام پھرپیغام

0
34

لاہور:25 دن ہوگئے پاکستانی طالب علموں کو چین میں پھنسے ہوئے ، پاکستان میں توبہت باتیں ہورہی ہیں مگرہم سے کسی نے رابطہ نہیں‌ کیا ، باغی ٹی وی کےمطابق چین میں‌ پھنسے ہوئے پاکستانی طالب علموں کی طرف سے پھردکھ بھری درخواست کی جارہی ہے کہ برائے مہربانی باتوں باتوں میں ہمیں نہ ٹالا جائے کچھ اقدامات بھی کیے جائیں‌

باغی ٹی وی کےمطابق چین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں نے ایک بارپھرپاکستان کے معروف اینکراورصحافی مبشرلقمان کوچین سے دکھ بھرے ویڈیوپیغامات بھیج کردرخواست کی ہے کہ خدارا ان حکمرانوں‌ کوجھنجھوڑیں تاکہ وہ ہمیں چین سے نکال کرپاکستان واپس لے آئیں‌

پاکستان کی ایک طالب علم بیٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم کوئی حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ نہیں کررہے ، ہم توفقط یہ درخواست کررہے ہیں کہ ہمیں‌ وطن واپس لے آئیں ، ایسے ہی ایک طالب علم نے اپنے پیغام میں کہا کہ سارے ممالک کے لوگ اپنے اپنے طالب علموں کو چین سے نکال چکے ہیں، اس کے علاوہ چین کے دیگر صوبوں‌ سے پروازیں جارہی ہیں ہمیں کیوں لا وارث سمجھا جارہا ہے،

اس طالب کا کہنا ہے کہ ہم تو الحمد للہ بالکل ٹھیک ہیں کوئی وائرس زدہ نہیں‌ہیں‌، اس طالب علم کا کہنا ہے کہ جو پاکستان لائے گئے ان میں وائرس نہ ہونے کی گارنٹی کس نے دی ، ایک طالب علم بیٹی کا کہنا ہےکہ بنگلہ دیش اوردیگرممالک کوخطرے نہیں‌توپاکستان کو کیوں خطرہ ہے ،

یہ بھی کہا گیا ہےکہ ہم شاید فری میں آنا چاہتے ہیں ،ایسا نہیں ہے ، ہم ڈبل کرایہ دینے کے لیے تیارہیں، ایک طالب علم کا کہنا ہےکہ ہمیں مارکیٹیوں تک جانے کے لیے بہت سے مسائل کا سامناہے، اگرپاکستان نہیں لے جاسکتے توپھرچین میں کسی دوسری جگہ ہمیں‌ ٹھہرایا جائے ہم پرالزامات نہ لگائے جائیں ،ہم پررحم کیا صورت حال بہت خراب ہورہی ہے

Leave a reply