لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی اہم شخصیت کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

0
37

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی اہم شخصیت کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی

جسٹس سرفراز ڈوگر نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا ،جسٹس سرفراز ڈوگر کا کہنا تھا کہ احکامات کو نظر انداز کرنا ناقابل برداشت ہے، آئی جی آکر وضاحت کریں احکامات پر عمل کیوں نہ کیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی

لاہورہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باو جود مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود تھانہ سبزہ زار پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ احکامات کونظر اندازکرنا ناقابل برداشت ہے،آئی جی عدالت میں پیش ہو کروضاحت کریں احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا۔

قبل ازیں ایک اور کیس میں درخواستگزار کی طرف سے ڈاکٹر خالد رانجھا ایڈووکیٹ پیش ہوئے وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے پولیس سیکورٹی اور بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے حکومتی نوٹیفیکشن پر عمل درآمد معطل کر دیا تھا ۔عدالت کے حکم کے باوجود پولیس سیکورٹی اور بلٹپروف گاڑی واپس نہین دی جا رہی ۔عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسکو بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سیکورٹی واپس دینے کا حکم دے عدالت ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے چیف جسٹس قاسم خان نے مشتاق احمد سکھیرا کی متفرق درخواست پر سماعت کی

سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہوں،جان کو خطرہ،بلٹ پروف گاڑی واپس کی جائے، سابق آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم

درخواست میں آئی جی پنجاب پولیس ۔ایڈشنل سیکرٹری ہوم ۔سیکرٹری سروسز پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے ۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وہ سابق آئی جی پنجاب پولیس ہے۔ سابق پولیس چیف ہونے کے ناطے وہ ہر قسم کے الاونسز اور مراعات کا حق دار ہے وہ سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہے اور کیس کا ٹرائل انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ اسکو سابق پولیس چیف ہونے کے ناطے بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سیکورٹی دی گئی ۔سیاسی بنیادوں پر اسکو دی گئی پولیس سیکورٹی اور بلٹ پروف گاڑی واپس لے لی گئی ہے ایسا کیا جانا اسکی جان کے لیے سیکیورٹی رسک ہے

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت 13 نومبر کے بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سیکورٹی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دے اسکو بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سیکورٹی دینے کا حکم دے

Leave a reply