گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

0
36

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے حوالہ سے اختلافات شدت اختیار کروا گئے، یوسف رضا گیلانی نے چھکا مار کر ن لیگی رہنماؤں کی چیخیں نکلوا دیں

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے 27 سینیٹرز اعظم نذیر تارڑ پر اعتماد کرچکے ہیں،یوسف گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کیلئےدرخواست سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا،یوسف رضا گیلانی قابل احترام ہیں مگر ان سے یہ توقع ضرور کی جاتی تھی کہ وہ کسی یکطرفہ قدم کو اٹھانے کی بجائے ان پی ڈی ایم جماعتوں کو ضرور اعتماد میں لیں گے جن کے ووٹوں کے بنا وہ کبھی سینٹر منتخب نہیں ہو سکتے تھے-مگر انہوں نے باپ پارٹی کے سینیٹرز کو زیادہ قابل اعتماد سمجھا

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کو بھی پی ڈی ایم فیصلہ کا احترام کرنا چاہیے، مسلم لیگ پی ڈی ایم چارٹرسے متفق جماعتوں سے ملکرسینیٹ اور اسمبلی میں کردارادا کرتی رہے گی،امید ہے پیپلزپارٹی اس بات پرغورکرےگی کہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے جدوجہد میں سب کی بقا ہے،اگر پیپلز پارٹی کے لیے لیڈر آف اپوزیشن کا یہ عہدہ اتنا ہی نا گزیر تھا تو میں سمجھتا ہوں اگر وہ اپنی مجبوری نواز شریف کے سامنے رکھتے تو نواز شریف بڑی خوشی سے انہیں لیڈر آف اپوزیشن کا عہدہ دے دیتے ۔چئیرمین سینیٹ کے پاس حزب اختلاف کی درخواست دینا مناسب نہیں، مخصوص سینیٹرز کی تائید سے مطلوبہ نمبرلیا گیا

پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے درخواست جمع کروائی ہے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز کہہ چکی ہیں کہ قائد حزب اختلاف ن لیگ سے ہو گا تا ہم پیپلز پارٹی نے اپنی درخواست جمع کروا دی ہے، پی پی کی کوشش ہے کہ قائد حزب اختلاف پی پی سے آئے اور پیپلز پارٹی نے جوڑ توڑ شروع کر رکھی ہے، سینیٹ میں پیپلز پارٹی دوسری بڑی جماعت ہے،

30ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی گئی،پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 30اراکین کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی 21پیپلزپارٹی، 2 اے این پی ایک جماعت اسلامی کا رکن شامل ہے،فاٹا2، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے،پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا،

Leave a reply