محمد بن سلمان کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات سعودی عرب اور امریکا دوستی کا کیا بنا

0
29

محمد بن سلمان کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات سعودی عرب اور امریکا دوستی کا کیا بنا

باغی ٹی وی : محمد بن سلمان سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی ہوئی ہے .ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان سلامتی و استحکام کے لیے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے سمیت دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی جب کہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ نے سعودی ولی عہد کو چینی صدرشی جین پنگ کا نیک خواہشات اور خیرسگالی پر مبنی پیغام بھی پہنچایا۔

وانگ یی کے مطابق چین نے مشرق وسطی میں 19 ممالک کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے یمن کے حوالے سے سعودی عرب کے امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے حوالے سے وانگ یی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عرب اور اسلامی دنیا کی ایک اہم ریاست اور دنیا میں توانائی پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔ حالیہ برسوں میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں معیشت کے تنوع اور سماجی اصلاحات پر کام کیا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب بین الاقوامی اور علاقائی امور میں زیادہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ گذشتہ برس سعودی عرب نے جی ٹوئنٹی گروپ کا ورچوئل اجلاس کامیابی سے منعقد کیا۔ تقریبا 31 برس قبل چین اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے قیام کے بعد سے ان میں جامع پیش رفت اور ترقی دیکھنے میں آئی ہے”۔

چین سعودی عرب سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیل خریدتا ہے .اس لیے چین کا سعودی عرب سب سے بڑا شراکت دار ہے ۔ یہ خطے میں چین کے لیے انجینئرنگ ٹھیکوں کی سب سے بڑی منڈی ہے

Leave a reply