21 اکتوبر؛ مینار پاکستان پر جلسے کیلئے مسلم لیگ ن نے درخواست دے دی

نواز شریف ائیر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ آئیں گے
0
84

مسلم لیگ نواز نے 21 اکتوبر کیلئے مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دے دی ہے جبکہ مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال یاسین نے 21 اکتوبرکو مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی ہے اور اس درخواست میں عرض کیا گیا ہے کہ 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جلسے اور انتظامات کی اجازت دی جائے جبکہ بلال یاسین کا کہنا ہےکہ نواز شریف ائیر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ آئیں گے۔

تاہم واضح خیال رہےکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس آنےکے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جبکہ نوازشریف سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو وہ خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
نواز شریف کو ویلکم کریں گے. پیپلزپارٹی
دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم اور نوازلیگ کے سربراہ نوازشریف 21اکتوبر کو اپنی وطن واپسی کے دوران لاہور آتے ہوئےاسلام آباد میں ایک ’ٹیکنیکل لینڈنگ کر سکتے ہیں جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ وطن واپسی سے دو دن قبل متحدہ عرب امارات آنے اور 21 اکتوبر کو علامہ اقبال ائیر پورٹ پر اترنے کا پروگرام طے ہے۔جبکہ 21 اکتوبر کو ہی ایک اور چھوٹی سے پرواز کا پیوند بھی لگ سکتا ہے لیکن یہ تجسس برقرار رہنا چاہیے۔

Leave a reply