جیل میں عمران خان کا ہاضمہ خراب ہو گیا

آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
0
54
imran khan uma khan

تحریک انصاف کے چیئرمین ،سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خان کیس میں عدالت نے سزا سنائی تو انہیں زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا، توشہ خانہ کیس کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کی تو انہیں سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا، اٹک جیل سے عمران خان کو اڈیالہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے،عمران خان سے جیل میں انکی اہلیہ بشریٰ بی بی، اور وکلاء کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، عمران خان سے انکی بہنوں کی بھی ملاقات ہوئی ہے، آج بھی عمران خان کے وکیل اور ذاتی معالج جیل میں عمران خان کو ملنے گئے

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ڈاکٹر عثمان یوسف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ عمران خان بالکل صحت مند ہیں، انکو صرف ہاضمے کا مسئلہ ہے،وہ پہلے بھی ہوتا ہے،جیل اتھارٹی کو ایک ٹیسٹ کا کہا ہے اسکے لئے دوا بتائی ہے، انکی خوراک سادہ رہی ہے، انکی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں، میں نے آج انکا تفصیلی معائنہ کیا، مجھے خوشی ہوئی انکی صحت اچھی لگی،جب سے انکو گولی لگی پچھلے برس سے تب سے وہ ورزش کم کر رہے تھے تو انکا وزن کم ہو گیا تھا،عمرا ن خان کی فزیکل اور مینٹل صحت کے حوالہ سے مطمئن ہوں، ماشاء اللہ وہ صحت یاب ہیں،

عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام بیوقوف ہیں،انکو کسی بھی طرح گمراہ کیا جا سکتا ہے ایسی افواہیں اڑائی جاتی ہیں کہ سب یقین کر لیتے ہیں،عمران خا ن کےوکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان کل کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن ہیں،عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے اور اسوقت ملک کو مقبول رہنما کی ضرورت ہے، مقبول لیڈر ہی معیشت کو ٹھیک کر سکتا ہے،عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن نہیں کروائے، اب سب کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، اپیل کے حق کا فیصلہ درست فیصلہ ہے،

عمران خان جیل میں ہیں لیکن انکا ٹویٹر اکاؤنٹ ایکٹو ہے اور مسلسل چل رہا ہے، آج عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کی گئی ہے جس کا عنوان ہے،جیل سے عمران خان کا اپنے خاندانی ذرائع سے عوام کیلئے پیغام:

عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ جب پانچ اگست کو مجھے اٹک جیل میں قید کیا گیا تھا تو پہلے چند روز میرے لئے خاصے مشکل تھے۔ سونے کیلئے میرے پاس بستر نہیں تھا اور مجھے فرش پہ لیٹنا پڑتا تھا جہاں دن کے وقت کیڑے مکوڑے اور رات کو مچھر ہوتے تھے۔ لیکن اب میں اس میں ایڈجسٹ ہوگیا ہوں۔

آج کے عمران خان میں اور اُس عمران خان میں جسے پانچ اگست کے روز قید کیا گیا تھا، زمین آسمان کا فرق ہے۔ میں آج روحانی، ذہنی اور جسمانی طور پر پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور طاقتور ہوں کیونکہ جیل کی تنہائی میں مجھے قرآنِ پاک کا بغور مطالعہ کرنے کا موقع ملا جس نے میرے ایمان کو مزید مستحکم کیا۔ اور قرانِ پاک کے ساتھ ساتھ میں دیگر کتب کا مطالعہ بھی کررہا ہوں اور اپنی سیاسی زندگی کے گذشتہ چند سالوں کے واقعات پہ غور بھی کررہا ہوں۔

یہ لوگ مجھے جس جیل میں بھی رکھیں، جیسے حالات میں بھی رکھیں آپ نے گھبرانا نہیں ہے اور نہ ہی میرے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں سے پریشان ہونا ہے۔ میں عوام کے حقِ حاکمیت اور آئینِ پاکستان کی بنیادی ترین شرط، صاف شفاف الیکشن، کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ جو لوگ مجھے کہ رہے ہیں کہ آپ ملک چھوڑ کر چلے جائیں انکو میراایک ہی جواب ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے اور میں اپنی دھرتی کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا۔

جہاں تک سائفر مقدمے کا تعلق ہے، یہ مقدمہ سابق آرمی چیف جرنیل باجوہ، ڈونلڈ لو کو بچانے کیلئے گھڑا گیا ہے۔ ملک کا منتخب وزیراعظم تو میں تھا، جنرل باجوہ کے ساتھ مل کر غداری تو میرے ساتھ کی گئی اور آج مجھ پہ مقدمہ اسلئے قائم کیا گیا کہ میں نے پاکستانی عوام کو، جو کہ اس ملک کے اصل حاکم ہیں، اس غداری کی خبر دی۔

مجھے اگر کسی چیز کی تکلیف ہے تو اُن کارکنان، خصوصاً خواتین کارکنان، کی اسیری کی تکلیف ہے جنہیں طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا چند افراد نے اپنی انا کی تسکین کیلئے کئی ماہ سے قید کیا ہوا ہے۔ میری عدلیہ سے اپیل ہے کہ ہمارے کارکنان کو رہائی دلائی جائے ۔

آخر میں, آپ نے ہمت نہیں ہارنی۔ آپ ثابت قدمی سے ڈٹے رہیں۔ یہ آزمائش کا وقت ختم ہو کر رہے گا کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ "ہر مشکل کیساتھ آسانی ہے”۔ آپ ہر فورم پہ اس غیر منتخب حکمران ٹولے اور انکے سہولتکاروں کیخلاف آواز اُٹھاتے رہیں اور ملک میں صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتے رہیں۔

میں پیشنگوئی کررہا ہوں کہ جس دن بھی الیکشن ہوا، انشاءاللہ پاکستانی عوام کروڑوں کی تعداد میں نکلیں گے اور تحریکِ انصاف کو ووٹ ڈال کر لندن پلان والوں کو شکست دیں گے۔ یہ لوگ جتنی مرضی دھاندلی کرلیں، انکا مقدر صرف اور صرف شکست ہے۔

پاکستان زندہ باد

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

Leave a reply