مریم نواز، حمزہ شہباز سے عید پر ملاقات کی اجازت ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

0
48

نیب نے عید پر شریف فیملی کو گرفتار افراد مریم نواز ، حمزہ شہباز اور یوسف عباس سے ملنے کی اجازت دے دی، اہل خانہ گرفتار افراد کوتحائف بھی دے سکیں گے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور میں زیر حراست ملزمان کیلیے عید قربان پر خصوصی پلان تشکیل دے دیا گیا ،زیر حراست ملزمان کوخاندان کے قریبی افراد سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائیگا،عیدکےروز زیر حراست ملزمان کو سیلز سے باہر گرین ایریا میں رکھنے کی تجویزہے ،عید پرحمزہ شہباز،مریم نوازاور یوسف عباس کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت ہوگی.

آمدن سے زائد اثاثوں اور دیگر کیسز میں گرفتار مریم نواز، حمزہ شہباز اور یوسف عباس سے اہلخانہ مل سکیں گے، نیب کی جانب سے سپیشل ناشتے اور پکوان کا بندو بست بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں عید گزاریں گے وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نیب کی تحویل میں عید گزارے گی، عدالت نے مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے، نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہباز بھی عید نیب کی تحویل میں گزاریں گے، نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس بھی عید جیل میں گزاریں گے،نیب نے انہیں مریم نواز کے ہمراہ چوھدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا ہے.

Leave a reply