9 ویں اور10 ویں جماعت کی کتابیں تبدیل کرنےکا فیصلہ،نئے تقاضوں کے مطابق نصاب کو ڈھالا جائے گا

0
51

لاہور:9 ویں اور10 ویں جماعت کی کتابیں تبدیل کرنےکا فیصلہ،نئے تقاضوں کے مطابق نصاب کو ڈھالا جائے گا، اطلاعات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں کی کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ، مطالعہ پاکستان اور کمپیوٹر سائنس کی نئی کتابیں پارٹنر سکولوں میں لاگو کی جائیں گی۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم میٹرک کے طلبا کیلئے کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ، 7 ہزار509 پارٹنر سکولوں کے طلبا میں میٹرک کی نئی کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کمپیوٹر سائنس جماعت نہم اور مطالعہ پاکستان جماعت دہم کی کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میٹرک کی درسی کتب کی تبدیلی کیلئے پارٹنر سکولوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی منظور شدہ کتابیں پارٹنر سکولوں میں لاگو کی جائیں گی۔

دوسریطرف پیف حکام نے پارٹنر سکولوں کو کتابوں کی ڈیمانڈ 29 نومبر تک بھیجنے کی ڈیڈ لائن جاری کی ہے، پارٹنر سکول پیف کے آن لائن سسٹم میں کتابوں کی ڈیمانڈ جمع کرائیں گے، پیف حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تبدیل کردہ نصاب کے مطابق نئی کتابیں لاگو کی جا رہی ہیں۔

Leave a reply