آتشزدگی سےشیرخواربچےکو بچانےوالامسلم نوجوان برطانیہ کا ہیروبن گیا

0
33

لندن :برطانیہ میں سامان کی ترسیل کرنے والا مسلم نو جوان گھر میں آگ لگنے کے بعد ننھے بچے کو بچا کر ہیرو بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق سامان ترسیل کرنے والے شہری جس کی عمر 26 سال اور نام ہابیل خان ہے، نے سات ماہ کے شیر خوار بچے کو بچا کر اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

معروف اداکارہمایوں سعید کی ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورسےملاقات

ذرائع کے مطابق ہابیل خان جو کہ ایک ڈرائیور ہےاوراپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران گھروں تک سامان پہنچا رہا تھا کہ اسی دوران اس نے دیکھا کہ ایک گھر میں آگ لگی ہوئی ہے اور گھر سے دھواں بھی اُٹھ رہا ہے۔بتایا جاتا ہےکہ جس گھر میں آگ لگی ہو ئی تھی وہا ں موجود خاتون اپنے دو بچوں کیساتھ اونچی آواز میں مدد کےلئے پکار رہی تھی، کہ میرا بچہ گھر میں ہے، ہابیل خان نے اسی وقت دوڑ لگائی اورگھر میں داخل ہو گیا اور شیر خوار بچے کو بچا کر اس کی ماں کے حوالے کر دیا۔

سولہ فٹ لمبا کرسمس ٹری وائٹ ہاؤس پہنچ گیا،میلانیا ٹرمپ کا کرداربھی سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق بچے کو اس کی ماں کے حوالے کرنے کے بعد ہابیل خان فائر فائٹرزاور پیرا میڈیکس سٹاف سمیت دیگرلوگوں کےآنےتک وہاں رکا رہا۔برطانوی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نوجوان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک یہ کوئی ہیروانہ والا کام نہیں تھا، میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں بچے سمیت سب ٹھیک ہیں اور خاتون دیگر افراد کے ساتھ اپنے گھر چلی گئی۔صرف یہی نہیں بلکہ اس جرات مندانہ اقدام اٹھانے پر ہابیل خان کو دیگر ساتھیوں نے’’کولیگ آف دی ایئر ایٹ دی بینگ اسدا ایوارڈز 2019ء‘‘ سے بھی نوازا ۔

بھارتی خاوند نے بیوی کوخوش رکھنے کے لیے آشنا سے شادی کرنے کی اجازت دے دی

Leave a reply