کیسا رہے گا موسم کا حال
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کیسا رہے گا موسم کا حال ، محکمہ موسمیات کی رپورٹ آگئی .محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علا قہ جات میں شدید سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علا قوں میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔کل پنجاب میں زیادہ تر دھوپ ہونے کی وجہ سے موسم کی سردی میں کمی آئی ہے .
دوسری جانب کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: سکردو منفی 15، بگروٹ، گو پس منفی 12، پاراچنار منفی 09، استور منفی 08، مالم جبہ منفی 07، قلا ت ، کالام منفی 06، مری منفی 04، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








