کیسا رہے گا موسم کا حال
باغی ٹی وی : موسم کی صورت حال سامنے آگئی ، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرم چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالا، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، سرگودھا، خوشاب، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ساہیوال کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت،37اور کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، صبح کے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگ یا، ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا ایک ہفتے تک جاری رہے گا، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اور موسم خوشگوار ہوجائے گا۔
پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک موسم رہنے کے ساتھ آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے