جعلی اکاؤنٹس کیس :پولیس نے عمران شفیع کو کمال حکمت عملی سے گرفتارکیا

راولپندی :جعلی اکاؤنٹس کیس :پولیس نے عمران شفیع کو کمال حکمت عملی سے گرفتارکیا،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں مطلوب اہم ملزم کو راولپنڈی میں ‏کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، نیب لاہور نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ‏ہوئے مفرور ملزم عمران شفیع کو گرفتار کر لیا۔

عمران شفیع گزشتہ کئی سال سےبیرون ملک فرار ہو چکا تھا اور وطن واپسی کی اطلاع پر نیب ‏انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا۔

نیب لاہور کی ٹیم نے عمران شفیع کو راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا ہے اور نیب حکام ملزم کو ‏کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کریں گے۔ ‏

چند روز قبل نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزمان سے ریکور کی گئی رقم سندھ حکومت کے ‏حوالے کی۔

نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 8کروڑ14 لاکھ کےچیک سندھ حکومت کےحوالے کئے، ‏چیک سندھ بینک اور نجی بینک نمائندوں کے حوالے کئے گئے۔

Comments are closed.