گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں چوروں اورڈاکوؤں کے خلاف کاروائیاں جاری، تھانہ سول لائن پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7رکنی ” ظفری ڈکیت” گینگ گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تھانہ سول لائن کے علاقہ میں چوری،ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا سات رکنی خطرناک گینگ متحرک تھا،جوواردات سے پہلے گھروں کی مکمل ریکی کرتے اور جس گھر پہ تالا لگا ہوتا،اسے توڑ کراندر داخل ہوجاتے اور گھر میں موجود قیمتی سامان،نقدی اور زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اس گینگ کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضاحسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن SIفراست اللہ،ASIاحمد نوازانچارج چوکی جٹو وکل اور دیگر ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا،جنہوں نے بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت سے7 رکنی ظفری گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں 1۔غضنفر عرف ولد ظفری 2۔ محمد اکرم ولد محمد عارف 3عدنان ولد غلام رسول 4۔وسیم عباس ولد محبوب عالم 5۔عدیل ولد محمد صدیق6۔ارشد محمود ولد رحمت خاں 7۔وحید ولد منظور احمد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 8لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات مالیتی 5لاکھ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے،مزید انکشافات متوقع ہے

Shares: