گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) جلالپورجٹاں پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن۔ خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار۔ تفصیل کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس جلالپورجٹاں کے انچارج عدنان تارڑ کی نگرانی میں چوکی سٹی پولیس انچارج رانا اشتیاق احمد نے دوران ناکہ محلہ اقبال کالونی کی رہائشی منشیات فروش خاتون حلیمہ عرف نازی کو قابو کر کے اسکے قبضے سے 1230گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ اظہر حسین عرف سولیا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 150گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ کے انداراج کے بعد قانونی کاروائی کے لئے گجرات جوڈیشل کر دیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن پر شہریوں نے ایس ایچ او عدنان تارڑ اور چوکی انچارج رانا اشتیاق کو جلالپورجٹاں کو منشیات فری بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Shares: