کنجاہ پولیس کا مویشی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 کارندے گرفتار 10 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد
گجرات(نمائندہ باغی ٹی)کنجاہ پولیس کامویشی چور وں کے خلاف کریک ڈاﺅن کنجاہ کے علاقہ سے مویشی چوری کرکے ساہیوال لے جانے والے گینگ کے چار کارندے گرفتار ،10لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ،موٹر سائیکل اور شہ زور ڈالہ برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدایت پر کنجاہ پولیس کا مویشی چور گینگ کے خلاف خصوصی آپریشن، جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ فرقان شہزاد چیمہ اور انچارج چوکی خوجیانوالی ASI فےاض احمد نے پیشہ ورانہ مہارت سے کنجاہ کے دیہاتی علاقہ سے مویشی چوری میں ملوث گینگ کو ٹریس کر کے اس کے چا ر کارندوں کو گرفتار کر لیا۔جن کے قبضہ سے چوری شدہ مال مویشی بھینسوں سمیت 10لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا ۔جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30 بور موٹرسائیکل اور شہ ذور ڈالہ بھی برآمد کیا۔ملزمان میں محمد ایوب ولد محمد یعقوب قوم جٹ سکنہ ساہیوال ۲۔محمد یعقوب ولد چنن دین قوم جٹ سکنہ ساہیوال ۳۔محمد ارشد ولد محمد اشرف قوم جٹ سکنہ خوجیانوالی ۴۔محمد عمران ولد اللہ دتہ قوم شیخ سکنہ ساہیوال شامل ہیں ۔جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں مال مویشی والے ڈیروں پر بطور ملازم کا م کرتے تھے اور وہاں پر ارد گرد کے ڈیروں سے مال مویشی چوری کرکے شہ زور ڈالہ پر لاد کر ساہیوال لے جاتے تھے ۔جہاں پر چھوٹے جانوروں کوقصائیوں کے پاس جبکہ بھینسوں کو منڈی میں بیچ دیتے تھے ۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے ۔