بنکوں کے سیکیورٹی گارڈز کو ٹریننگ کب اور کہاں دی گئی اہم خبر آ گئی

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایس ایچ او سول لائن فراست اللہ چٹھہ کا بنکوں کے سیکیورٹی گارڈ ز کے لئے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر بنکوں کے سیکیورٹی گارڈ کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایس او ایچ او سول لائن فراست اللہ چٹھہ نے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ورکشاپ میں اٹھائیس نجی بنکوں کے 100سے زائدسیکیورٹی گارڈز کو خصوصی ٹریننگ دی گئی۔جس میں ایلیٹ فورس کے کوالیفائیڈ افسران نے سیکیورٹی گارڈز کو ویپن ہینڈلنگ کے متعلق تربیت دی۔جبکہ ایس ایچ او سول لائن نے ورکشاپ کے شرکاء کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے، بنک میں داخل ہونے والے افراد کی چیکنگ کا طریقہ کار، بنک کھلنے اور بند ہونے کے وقت احتیاطی تدابیر، اور سیکیورٹی گارڈز کی ذمہ داریوں پر خصوصی لیکچر دیا۔ ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پہلی دیوار ہوتے ہیں۔جن کی جدید خطوط پر ٹریننگ اشد ضروری ہے۔جلد تمام تھانہ جات میں ایلیٹ کوالیفائیڈ ماسٹر ٹرینز بھجوا کر تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ سیکیورٹی گارڈز کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہ سکیں۔

Comments are closed.