جلالپور جٹاں، ٹریفک حادثہ میں 2 جاں بحق 2 افراد شدید زخمی

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) جلالپورجٹاں گجرات روڈ پرحادثہ، 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ایک موٹر سائیکل سوار اور گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ الخدمت فاﺅنڈیشن جلالپورجٹاں کی گاڑی کا ڈرائیور علی رضا مریض کو لیکر گجرات جارہا تھا کہ مخالف سمت سے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل جس پر 3نوجوان سوار تھے وہ گاڑی سے ٹکرا گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھاکہ گاﺅں جندھڑ کے رہائشی 2موٹر سائیکل سوار کم سن 17سالہ عدنان اور 21سالہ نوجوان تجمل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی حبیب اور گاڑی کا ڈرائیور علی رضا شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو مقامی سرکاری ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم خطرناک حالت کے پیش نظر گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ گجرات روڈ پر واقع پنجاب کالج کے قریب پیش آیا۔

Comments are closed.