گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی گجرات کے نواحی گاؤں مچھیانہ سے تعلق رکھنے والا 23سالہ نوجوان عمران عباس یونان سے مقدونیا جاتے ہوئے مقدونیا میں ٹرین کی زد میں آ کر جان کی باز ی ہار گیا ۔عمران عباس 4 برس قبل پاکستان سے ترکی گیا اورسات ماہ قبل ترکی سے یونان پہنچا۔اب عمران عباس کا ارادہ یونان سے اٹلی جانے کا تھا مگر راستہ میں مقدونیا میں ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں ۔اہل خانہ نے حکام سے فریاد کی ہے کہ حکومت پاکستان انکے بیٹے کی نعش کو پاکستان واپس لانے کے لیے اپنا کردارادا کرے۔ کئی روز گزرجانے کےباوجود یونان میں موجودہ پاکستانی سفارت خارنہ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کررہا۔پاکستان میں اگرکوئی غیر ملکی کسی بے گناہ پاکستانی کو قتل بھی کردیں تو غیرملکی حکومت اپنے باشندے کیساتھ کھڑ ی ہوتی ہے ۔۔مگر شاید پاکستانی سرکار کے نزدیک اپنی عوام کی کوئی اہمیت نہیں ۔۔اس لیے غمزدہ خاندان کیساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ۔حال ہی میں امریکہ میں غیر قانونی طور پر میکسیکو سے جاتے ہوئے ایک باپ اپنی بیٹی کیساتھ دریائے میں ڈوب گیا تو امریکہ سمیت دنیا بھر میں اس معاملہ پر کہرام مچا گیا تھا ۔۔مگر پاکستان میں اس معاملہ کو کوئی سنجیدہ لینےکو تیار نہیں ۔۔۔عمران کے والد محمد اسلم ایک انتہائی غریب کسان ہیں۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اور ذلفی بخاری سے اپیل کی ہے کہ انکے بیٹے کی نعش کو پاکستان منتقل کرنےکیلئے اقدامات کیےجائے۔
