گجرات میں مسلم لیگ ن کا سب سے بڑا گھرانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

0
78

گجرات (چیف رپورٹر) مئیر گجرات کے حالیہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ جیت تو گی لیکن گجرات کا مشہور اور بڑا ن لیگی گھرانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہا۔ یہ گھرانہ کوئی اور نہیں چوہدری تجمل حسین مرحوم کا گھرانہ ہے چوہدری تجمل حسین مرحوم کے فرزند سابق ایم این اے چوہدری مبشر حسین کافی عرصہ سے مسلم لیگ ق کے گجرات میں حریف ہیں اور مسلم لیگ ن گجرات کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں لیکن جو عوام کو بظاہر جو نظر آرہا ہے اس کے مطابق گجرات میں صرف چوہدری مبشر حسین تنہا طور پر مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں سابق مئیر گجرات حاجی ناصر محمود کے بقول چوہدری مبشر حسین کے بڑے بھائی کے بیٹے چوہدری بلال نیر جن کو چوہدری مبشر حسین نے ن لیگ کا چیئرمین بنوایا تھا انہوں نے مئیر گجرات کے ضمنی الیکشن میں اپنا ووٹ ق لیگ کے امیدوار میاں پرویز اختر پگانوالا کو دیا اور اپنے چچا چوہدری مبشر حسین کی سیاسی مخالفت کی اور جس پارٹی نے انہیں ٹکٹ دی اسکے ساتھ بھی بے وفائی کر ڈالی۔سابق میئر گجرات حاجی ناصر محمود کی بات میں دم یوں بھی نظر آتا ہے کہ سیاسی ورکرز اور ذرائع کے مطابق چوہدری مبشر حسین کے بھتیجے اور بھائی مئیر گجرات کے ق لیگی امیدوار اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ کئی جگہوں پر دیکھے گئے ہیں یہ بات صرف بڑے بھائی یا بھتیجے پر نہیں رکتی۔ چوہدری مبشر حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری اظہرحسین کے متعلق گجرات کے عوام اور ن لیگی یہ بات جانتے ہیں کہ وہ ہمیشہ مسلم لیگ ن اور بالخصوص چوہدری مبشر حسین کے دھڑے کے مخالف ہی سرگرم رہے ہیں چوہدری اظہرحسین ق لیگ کا ساتھ دے کر پاکستان مسلم لیگ ن اور چوہدری مبشر حسین کے خلاف جب بھی چلے ہیں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اب یہ پتا نہیں کہ وہ اس ناکامی کو اپنی ذاتی ناکامی تصور کرتے ہیں یا پھر ان ساری سرگرمیوں کے تسلسل میں وہ اپنے بھائی چوہدری مبشر حسین کو سیاسی شکست سے دوچار کرنا چاہتے ہیں چوہدری مبشر حسین اگرچہ گجرات میں پارٹی عہدیدران سے ناراض ہوں مگر وہ پارٹی کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے ہیں لیکن چوہدری اظہرحسین جو خود کو الیکشن کے دنوں میں ن لیگی کہتے ہیں مگر ہمیشہ چوہدری مبشر حسین کے حریفوں کے ساتھ نظر آتے ہیں خصوصی طور پر ق لیگ کے ساتھ ۔
اور پھر چاہے چیمبر کا الیکشن ہو یا جمخانہ کا اس میں بھی وہ ہمیشہ چوہدری مبشر حسین کی پارٹی اور دھڑے کے خلاف ہوتے ہیں جس کا نقصان ہمیشہ چوہدری مبشر حسین کی سیاست کو الیکشن میں ہوا ہے کیا چوہدری تجمل حسین مرحوم کی وفات کے بعد صرف چوہدری مبشر حسین اکیلے فرزند ہیں جو ق لیگ سے لڑائی لڑ رہے ہیں؟ باقی خاندان کی ہمدردی ق لیگ کے ساتھ ہے یا پھر بھائیوں کی آپسی رنجش ہے؟ کچھ بھی ہو اس کا نقصان چوہدری مبشر حسین کے ساتھ ساتھ ن لیگ پر بھی اثر انداز ہوتا آرہا ہے

Leave a reply