گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)گجرات شہر کی حدود میں لگے صنوبر اور سنبل کے درخت شہریوں کےلئے وبال جان بن گئے ہیں تیز آندھی اور ہوا چلنے کی صورت میں درختوں سے گرنے والی روئی(اجزائ) سے آنکھوں اور سانس کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ماحول کو آلودہ کررہے ہیں شہریوں نے محکمہ جنگلات ماحولیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکا تدارک کریں علاوہ ازیں ڈی سی گجرات سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ شہر کی حدود میں لگے ہوئے ان درختوں کو کاٹ دیں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

Shares: