گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، گجرات کی پہلی پوزیشن
گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع بھر میں گرانفروشو ں کےخلاف جاری کریک ڈاﺅن میں ابتک ضلع گجرات نے گوجرانوالہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ، مجموعی طور پر 1216گرانفروشوں پر 28لاکھ12ہزار روپے جرمانہ جبکہ 69افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر مصنوعی مہنگائی کرنےوالوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے ضلع بھر کی 2375مارکیٹوں میں 7206دوکانوں کی انسپکشن کی اس دوران 1285افراد ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور اوور چارجنگ کے مرتکب پائے گئے ان میں سے1216پر جرمانے عائد کر دیے گئے جبکہ 69گرانفروشوں کو موقع پر ہی گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دےا گیا۔ گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅ ن میں پرائس مجسٹریٹس کی بہترین کارکردگی کے باعث ضلع گجرات نے گوجرانوالہ ڈویژن میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔