مزید دیکھیں

مقبول

فرنیچر میکر ایسوسی ایشن کا اجلاس، ایمنیسٹی سکیم سے فایدہ اٹھانے کی ہدایت

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ روز آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت مرزا بلال اکرم منعقد ہوا‘ اجلاس کے دوران ممبران کو ایمنسٹی کی افادیت پر تفصیلات بریفنگ دی گئی اور زیادہ سے زیادہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا گیا۔ علی عنصر گھمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی ضرور لینی چاہئے‘ نئی گورنمنٹ آئی ہے ‘ ایمنسٹی نہ لینے والوں کو آئندہ مستقبل میں مشکلات پیش آسکتی ہےں‘ TEVETبریفنگ پروگرام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا اپنا علیحدہ علیحدہ فرنیچر ٹریننگ کورس ہے ‘ اب ہم اپنا جدید فرنیچر ٹریننگ کورس تیار کر رہے ہےں جو کہ تمام انسٹی ٹیوٹس میں ایک ہی کورس پڑھایا جائیگا‘ جو کارپینٹر جدید ٹریننگ کورس کریں گے‘وہ پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی بہتر نوکری کے مواقع حاصل کر سکیں گے۔ مرزا بلال اکرم نے کہا کہ گزشتہ دنوں امریکہ میں فرنیچر نمائش میں شرکت کی ‘ نمائش سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اس نمائش میں دنیا بھر سے فرنیچرڈایزائنرز نے شرکت کی جنہوں نے فرنیچر کے جدید ڈیزائنوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ حاجی محمد افضل نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانا چاہئے اس کے بہت سے فوائد ہےں اور ایمنسٹی نہ لینے والوں کے لئے آئندہ مشکل پیش آسکتی ہے۔ اجلاس کے دوران مرزا ظفر اقبال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ممبران نے مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں مرزا بلال اکرم‘ علی انصر گھمن‘ حاجی محمد افضل‘ حماد اسلم‘ شعبان احمد‘ ندیم وڑائچ‘ معین ظفر‘ عبد الرحمن پاشا ‘ صابر حسین جنجوعہ‘ عمر فاروق‘ زین العابدین ‘ بشارت جنجوعہ‘ مرزا ظفر اقبال‘ سفیان حیدر‘ دانیال بٹ‘ لیاقت بٹ‘ مدثر اقبال اور دیگر ممبران نے بھرپور شرکت کی۔