گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی کے حلقہ این اے 69 کے گاؤں لوراں کی سڑکیں اور گلیاں تلاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی کے حلقہ این اے 69 کے گاؤں لوراں کی سڑکیں اور گلیاں تلاب کا منظر پیش کر رہی ہیں گائوں کے لوگوں کا گلیوں اور سڑکوں پر چلنا ایک سہانا خواب بن کر رہ گیا ہے جبکہ گندہ پانی مسلسل کھڑا ہونے کی وجہ سے علاقے میں تعفن پھیلا ہوا ہے اور وبائی امراض میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے عوام نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

چوہدری مونس الٰہی کا حلقہ انتخاب گندگی میں اپنی مثال آپ بن کر رہ گیا
Shares:







