گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا کے5کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز سے گلزار مدینہ چوک تا پاک فین جی ٹی روڈ ایک ساتھ کمپیکشن کے بعد چند دنوں میں کارپٹ روڈ مکمل کر لی گئی۔ جدید مشینری سے تیار ہونے والی کارپٹ روڈ ہموار ہونے سے ٹریفک کے لیے سفر آرام دہ ہو گیا۔ کھنڈر بنی سڑک سے نجات ملنے سے گاڑی مالکان نے سکون کا سانس لیا۔ ٹرانسپورٹ کی ٹوٹ پھوٹ کو بریک لگ گئی۔ کھنڈر بنی سڑک سے نہ صرف لوگوں کی گاڑیاں تباہ ہو رہی تھیں بلکہ لوگوں کو سڑک کے کھڈے ہلا کر رکھ دیتے تھے۔اگرچہ چناب پل تا بھمبر پل پرانا جی ٹی روڈ ایک عشرہ سے زائد عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سابق حکمران اس منصوبے کی ہلکی پھلکی مرمت تو کرا گئے لیکن سڑک کی دوبارہ اچھی تعمیر کیلئے فنڈز متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو نہ دلا سکے۔ اگرچہ پوری روڈ تعمیر کی طلبگار ہے لیکن چند کلومیٹر سیکشن کی تعمیر بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ گجرات شہر کو عرصہ دراز سے ایسی ہی معیاری جدید کارپٹ روڈز کی فوری ضرورت ہے۔ کچہری روڈ، سرکلر روڈ، گلزار مدینہ روڈ اور شہر کی دوسری آر سی سی تعمیر ہونے والی سڑکیں فوری توجہ کی منتظر ہیں۔ ان سڑکوں کی اپ گریڈیشن کی فوری ضرورت ہے۔ لین مارکنگ سے ٹریفک رولز کی آگاہی کا منصوبہ بھی شامل ہونا چاہئے۔ سڑک کے اطراف صفائی کی بھی ضرورت ہے۔

ایم پی اے سلیم سرور جوڑا کی گرانٹ سے جی ٹی روڈ تعمیر،سفر آرام دہ ہو گیا
Shares: