گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)کلیوال سیداں کے قریب جی ٹی روڈ پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے دوموٹرسائیکل سوارقتل،تفصیل کے مطابق لالہ موسیٰ کے نواحی گاﺅں چھتہ کارہائشی ریٹائرڈ سب انسپکٹر پولیس غلام نبی ولدفتح محمدقوم جٹ اپنے ساتھی (جواس کابرادرنسبتی بتایاجاتاہے ) اکبرعلی ولدضمیرگل قوم پٹھان سکنہ چارسدہ پشاورکے ہمراہ موٹرسائیکل نمبر ی جی ٹی کے 8188پرگجرات سے لالہ موسیٰ کی طرف آرہاتھاکہ کلیوال سیداں کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پردم توڑگئے ،اطلاع ملنے پرڈی پی اوگجرات سیدعلی محسن،ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری ریاض الحق ،ایس ایچ اوتھانہ صدرلالہ موسیٰ طارق شفیع انسپکٹر،ایس ایچ اورحمانیہ محمدرزاق،رانامحمدشفیق اے ایس آئی ،فیصل محمودبوکن اے ایس آئی نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے اور کاروائی شروع کردی ،پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی ،تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا،یادرہے کہ مقتول غلام نبی کابیٹابھی چارسال قبل قتل ہواتھا،صدرپولیس لالہ موسیٰ مصروف تفتیش ہے۔