گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی سے میونسپل کمیٹی کنجاہ سے مختلف وفود نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات کرنے والوں میں شیخ شہکاز اسلم، چودھری ساجد دلشاد، چودھری مدثر وڑائچ ، مرزا خالد، رضوان راٹھور ایڈووکیٹ، چودھری خرم وڑائچ ایڈووکیٹ، انصر محمود المعروف منشی پہلوان ، چودھری عمیر کروٹانہ ، چودھری ندیم ، و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کنجاہ کے دیرینہ مسائل جن میں صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج اور بجلی کی تاروں جیسے مسائل کے حل کیلئے آگاہ کیا۔ چودھری مونس الٰہی نے وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو دیقین دلاتا ہوں کہ آپ کے تمام دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ چودھری مونس الٰہی نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ عوام کیلئے صاف پانی کی فراہمی ، بہترین سیوریج سسٹم، پختہ سڑکوں کے علاوہ صحت پر کام جاری ہے ۔ انشاءاللہ تمام فنڈز کو عوام کی فلاح و بہبود جیسے ترقیاتی کاموں پر خرچ کروں گا۔ گجرات اور بلخصوص کنجاہ کی عوام نے ہمیشہ اپنے ووٹ کے ذریعے ہمارے خاندان سے محبت کا اظہار کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا آپ سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے انشاءاللہ خدمت اور تابعداری کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔

تمام فنڈز عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کروں گا۔ چوہدری مونس الہیٰ
Shares: