9 ارب روپے سود پر دینے کی خبریں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی بھی میدان میں آ گئی

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے زرعی ترقیاتی بنک کو سود پر دینے سے متعلق خبروں کی وضاحت کی ہے،

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 9 ارب روپے زرعی ترقیاتی بنک کو سود پر دینے بارے میڈیا پر آنے والی ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق سے ہٹ کر ہے، این ایچ اے کی طرف سے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذکورہ خبر میں جو معاملہ اٹھایا گیا ہے وہ 2015ء سے پہلے کا ہے اور اس وقت مراد سعید وفاقی وزیر مواصلات نہیں تھے، ایک مخصوص گروہ اپنے مفاد کے لیے اس بے بنیاد خبر کو پھیلا رہا ہے،

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق این ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے 234 ویں اجلاس میں ایم ٹو سے حاصل ہونے والی رقم سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی روڈ ڈویلپمنٹ فنڈ ایم 2 اکائونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ بوقت ضرورت اس کو استعمال کیا جا سکے۔ وزارت خزانہ کی گائیڈ لائن کے مطابق پبلک سیکٹر انٹرپرائزز فنڈز مینجمنٹ کے لیے مقابلے کا طریقہ کار اختیار کیا گیا اور چھ بینکوں کو منافع کی شرح پیش کرنے کی دعوت دی گئی، نتیجے کے طور پر زرعی ترقیاتی بینک نے سب سے زیادہ منافع کی شرح کی پیشکش کی جس کے پیش نظر چیئرمین این ایچ اے کی منظوری سے زرعی ترقیاتی بینک کو ایک سال کے لیے 7 فیصد منافع پر سالانہ فنڈز دیے گئے جس کی این ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے 255 ویں اجلاس میں توثیق کی،اس وقت سٹیٹ بینک آف پاکستان کا پالیسی ریٹ 6 فیصد تھا،

این ایچ اے کے مطابق ڈی اے سی کی ہدایات پر وزارت کی سطح پر انکوائری کیمٹی قائم کی گئی جس میں وزارت مواصلات کے جائنٹ سیکرٹری ، سی ایف او، اور ممبر فنانس شامل تھے۔ کیمٹی نے انکوائری مکمل کر کے درج ذیل سفارشات پیش کیں، چونکہ سرمایہ کاری کے لیے مطلوبہ طریقہ کار اختیار کیا گیا اور اس کی منظوری مجاز اتھارٹی سے لی گئی اس لیے آڈٹ پیرا سیٹل کرنے کی سفارش کی گئی

Comments are closed.