خانہ کعبہ اورمسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کیلئے خصوصی تیاریاں

Makkah (1)

ریاض: کورونا وبا کے بعد پہلی بار رواں ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ تعداد کو خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں عبادت کی اجازت دی جائے گی جس کے لیے خصوصی تیاریاں کی کی جارہی ہیں۔

باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان السدیس نے رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی سربراہی کی جس میں رمضان المبارک کے دوران عبادت گزاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔
https://twitter.com/hsharifain/status/1498258995710201856?s=20&t=CC7cXABtSEJxjqRJ1hAblQ
شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان السدیس نے معتمرین کی صحت و سلامتی کے لیے کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو مقدس مساجد میں گزارنے کی واحد شرط مکمل طور ویکسین شدہ ہونا ہے۔

7 سال کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت

انہوں نے مزید کہا کہ غیر منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی معتمرین کو بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہوگا اور اس کے بعد خود کو اعتمرنا ایپ پر ’’ مکمل طور پر ویکسین شدہ ‘‘ رجسٹر کرانا ہوگا۔

ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے خادمین کو ہدایت کی کہ رمضان میں عبادت کے لیے پُرسکون ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھو ڑی جائے اور معتمرین کے تحفظ کے لیے سماجی فاصلے سمیت کورونا پابندیوں پر عمل کروایا جائے۔

قبل ازیں سعودی عرب 7 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت دی ہے وزارت کی اجازت کے بعد اب 7 سال یا اُس سے زائد برس کے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد کو توکلنا ایپلی کیشن پر اپنی ویکسین سے متعلق تفصیلات درج کرنا ہو گی کورونا صورت حال بہتر ہونے کے بعد عمر کی حد کو مزید کم کیا جائے گا، جس کے تحت 5 سال تک کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گی۔

مقبوضہ کشمیر:زکورہ اور ٹینگ پورہ قتل عام کی برسی : مگرعالمی برادری خاموش

Comments are closed.