جناح ہاؤس لاہور پر حملے کی مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی

0
31

لاہور: جناح ہاؤس لاہور پر حملے کی مرکزی ملزمہ فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔

باغی ٹی وی: 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور پر حملے کی مرکزی ملزمہ اور شناخت پریڈ کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں قید ملزمہ خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی جیل ذرائع کے مطابق خدیجہ شاہ 30 تاریخ تک جوڈیشل ریمانڈپرجیل میں ہے، تاہم وہ گزشتہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں –

قصورکا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،شیخ رشید

ذرائع کے مطابق جیل حکام نےخدیجہ شاہ کی ملاقات اور گھر سےکھانا دینے پرپابندی لگارکھی ہے،خدیجہ شاہ اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو ایک ہی بیرک میں بندکیاگیاہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی اور سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی ہیں اور وہ مشہور فیشن برانڈ ”ایلان“ کی کریٹو ڈائریکٹر بھی ہیں اور ان کے خلاف جناح ہاؤس پر حملے کےتمام ثبوت پولیس نےحاصل کر لئے ہیں، ملزمہ 9 مئی کو فون کرکے لوگوں کو بلاتی رہی تھیں۔

صدارتی ترکیہ میں صدارتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

خدیجہ شاہ کو 2 خواتین سمیت 24 مئی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عنبر گل نے سماعت کی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ پر جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ اور حملے کا کیس ہے، ملزمہ کو شناخت پریڈ کے لئے ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے جس کے بعد عدالت نے انہیں 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا اور 29 مئی کو شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 30 مئی کو شناخت پریڈ رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Leave a reply