لاہور:خادم حسین رضوی کی مسجد کا بھی پولیس نے گھیراؤ کرلیا ہے،اطلاعات کے مطابق خادم حسین رضوی کی مسجد کا پولیس نے گھیراوکرلیا،کارکنان کوفی الفورمسجد پہنچنے کی ہنگامی کال دے دی ہے اورصورت حال خراب ہونے کا بہت زیادہ خدشہ ہے

باغی ٹی وی کے مطابق تحریک لبیک کے کارکنان کا کہنا ہےکہ پولیس نے توہین رسالت کے خلاف احتجاج کی کال پرتحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس ہرصورت علامہ خادم حسین رضوی کوگرفتارکرناچاہتی ہے اوراس سلسلے میں مختلف مقامات سے تحریک کے کارکنان کوگرفتارکیا جارہا ہے

اس حوالے سے ایک آڈیوکال وائرل ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس علامہ حافظ خادم حسین رضوی صاحب کی گرفتاری کے لئے جامع مسجد رحمۃ للعالمین کا گھیراؤ کر رکھا ہے تمام کارکنان جلد از جلد وہاں پہنچیں

Shares: