خواجہ سعد رفیق کوپیرول پررہا کردیا گیا

0
32

لاہور:مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو آج پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطا بق خواجہ سعد رفیق کوان کی ساس کے انتقال کے سبب تین دن کیلئے رہا کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطا بق خواجہ سعد رفیق نے اپنی ساس کے انتقال پر جنازے میں شرکت کیلئے درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ انہیں 29 اکتوبر کو واپس جیل بھجوا دیا جائے گا۔

خواجہ سعد نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پیرول.پر رہائی دی جائے تاکہ نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کر سکوں۔وا ضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

11 دسمبر 2018 کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

Leave a reply