ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمن قمر نے معروف اینکر پرسن حامد میر کو عورت مارچ کے حوالے سے کی گئی ٹویٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں پہلے ہی دنیا آپکو غداری پر فخر سے میڈل لیتے دیکھ چکی ہے
باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خلیل الرحمن قمر نے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے حامد میر کے عورت مارچ کے حوالے سے ریمارکس لکھے ،بیٹی کے ہمراہ میرا جسم میری مرضی ،، مارچ میں شرکت کرونگا حامد میر
https://twitter.com/KrqOfficiaI/status/1236289658054529024?s=19
حامد میر کے ان ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے ڈرامہ نگار نے لکھا انتظار کروں گا بیٹی کے ہمراہ وہی گھٹیا بینرز اٹھا کر تصویر لگانا جو ایک غیور باپ نہیں لگا سکتا مگر آپ کچھ بھی کر سکتے ہو
انہوں نے مزید حامد میر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا پہلے ہی دنیا آپکو غداری پر فخر سے گولڈ میڈل لیتے دیکھ چکی ہے
خلیل الرحمن قمر نے ٹویٹر صارفین اور اپنے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا صاحبان محبت ان کو ٹیگ کر کے بینرز دکھا دیں
واضح رہے کہ خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے آج یعنی 8 مارچ کوعالمی یوم خواتین پرملک بھر میں عورت مارچ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا تھا اور عدالت نے بھی خواتین کو اپنے حقوق کے لیے مارچ کرنے کی اجازت دے دی تھی عدالت نے عورت مارچ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے مارچ کے منتظمین کو ہدایت کی وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مارچ کے دوران نامناسب نعروں اور بینرز کا استعمال نہیں کیا جائے گا
عورت مارچ پر ملک بھر میں عام جلسوں سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت ہر کسی نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر بھی عورت مارچ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور یہ موضوع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب نجی ٹی وی چینل کے ایک براہ راست شو میں خلیل الرحمن قمر نے خواتین کے حقوق کی علمبردار خاتون ماروی سرمد کے لئے نازیبا الفاظ کا استعما ل کیا س کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک طوفان برپا ہو گیا
جس پر متعدد معروف شخصیات نے خلیل الرحمن قمر کو اس رد عمل پر شدید تنقید کا نشانہ بنا یا اور ٹی وی چینلز سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کا سکرین پر بائیکاٹ کریں ان شخصیات میں حامد میر سمیت کئی معروف شخصیات شامل ہیں
عامر لیاقت نے خلیل الرحمن قمر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے انداز کو جاہلانہ قرار دیدیا