ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے خلیل الرحمن قمر کے بارے میں کہا کل تک میں سمجھ رہا تھا یہ خلیل الرحمن ایک بدتمیز انسان ہیں لیکن آج یہ سب دیکھ اور سن کر لگا کہ انہیں دماغی علاج کی ضرورت ہے
باغی ٹی وی : خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے تنظیموں نے 8 مارچ کوعالمی یوم خواتین پرملک بھر میں عورت مارچ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور عدالت نے بھی خواتین کو اپنے حقوق کے لیے مارچ کرنے کی اجازت دے دی ہے عدالت نے عورت مارچ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے مارچ کے منتظمین کو ہدایت کی وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مارچ کے دوران نامناسب نعروں اور بینرز کا استعمال نہیں کیا جائے گا
خلیل ارحمن قمر نے ماروی سرمد کو لائیو شو میں کھری کھری سنا دیں
عورت مارچ پر ملک بھر میں عام جلسوں سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت ہر کوئی اپنی رائے کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہےاور سوشل میڈیا پر بھی عورت مارچ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور یہ موضوع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب نجی ٹی وی چینل کے ایک براہ راست شو میں خلیل الرحمن قمر نے خواتین کے حقوق کی علمبردار خاتون ماروی سرمد کے لئے نازیبا الفاظ کا استعما ل کیا
جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک طوفان برپا ہو گیا جہاں خلیل الرحمن قمر کو ان کے اس رد عمل پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں مصنف کو سپووٹ کرنے والوں نے ماروی سرمد کو میرا جسم میری مرضی نعرے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور خلیل الرحمن کو ماروی سرمد کو کھری کھری سنانے پر سراہا
ڈاکٹر عامر لیاقت نے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے ایک شو ٹو دی پوائنٹ میں شرکت کی جس میں اداکارہ ریشم اور خلیل الرحمن قمر بھی شامل تھے اس شو کے میزبان منصور علی خان نے عامر لیاقت سے خلیل الرحمن قمر کے رویے کے بارے میں رائے پوچھی تو عامر لیاقوت نے خلیل اکرحمن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران اداکارہ ریشم قہقہے لگا کر عامر لیاقت کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں
https://twitter.com/faisal_views/status/1235246571618480129?s=19
عامر لیاقت نے کہا انتہائی گھٹیا بے ہودہ اور عقل سے ماورا ان کے آرگیومنٹس تھے انہوں نے کہا کل تک میں سمجھ رہا تھا خلیل ایک بدتمیز قسم کے انسان ہیں لیکن اب مجھے محسوس ہو رہا انہیں کسی سخت ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے
مذہبی سکالر نے کہا ان کو کسی میڈیسن کی ضرورت ہے ان کو کسی دماغی ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت ہے اور ان کی ذہینی کیفیت اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ یہ خود پرستی کے اختلاف میں مبتلا ہیں یہ شخصیت پرستی میں داخل ہو چکے ہیں ان کا نفسیاتی علاج کروایا جائے ان کو معاشرے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے
عمار لیاقت نے مزید خلیل الرحمن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کو لوگوں سے الگ تھلگ رکھا جائے ان کو انسانوں سے دور رکھا جائے یہ انسانوں میں رہنے کے قابل نہیں ہیں
اس کی عامر لیاقت نے ساتھ ہی کئی وجوہات بھی بتائیں پہلی وجہ انہوں نے بتایہ کہ جو دین نے عورت احترام دیا ہے اس سے ہٹ کر انہوں نے کل غیر اخلاقی رویہ اپنایا
عامر لیاقت نے خلیل الرحمن قمر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے انداز کو جاہلانہ قرار دیدیا
عامر لیاقت نے قرآن پاک کی کچھ آیات پڑھیں سورۃ التین کی آیات پڑھیں اور اسکا ترجمہ بتایا کہ اللہ تعالی نے ہر انسان کو احسن تقویم پر بنایا ہے اللہ تعالی کی ہر تخلیق خوبصورت ہے اللہ کی کسی تخلیق کو بد صورت کہنا کسی بھی ایسے شخص کا نہ منصب ہے نہ تقاضا ہے کہ وہ کسی کی شکل اور جسم پر کسی کے رنگ پر یا کسی کے عادات و اطوار پر کوئی کسی طرح کی بات کر سکے
انہوں نے کہا خلیل قمر نے کہا تھا کہ شٹ اپ پر انہیں کچھ ہو گیا تو اس بات پر مجھے یہ لکھاری نہیں کسی گندی گلی کے کھلاڑی لگ رہے تھے کہ جہاں بچے وکٹیں لے کر کسی کی بھاگ جائیں تو وکٹیں اڑانے پر یا لے کر بھاگنے پر ان سکے برابر پہنچ کر لڑنا شروع ہو جاتے ہیں
مذہبی سکالر نے مزید کہا کہ اگر خاتون (ماروی سرمد) نے انہیں شٹ اپ کہ دیا تو آپ بھی شٹ اپ کہہ دیتے لیکن جس طرح کی غلیظ زبان اور مغلظات استعمال کئے ہیں انہوں نے سب مردوں کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں ان کو میں لکھاری نہیں مانتا یہ ایک فرعونی طبعیت کے آدمی ہیں ان کے اندر تکبر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے
عامر لیاقت کی لائیو شو مین اس تنقید پر صارفین نے ان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور مختلف کمنٹس کئے
ایک صارف نے لکھا کہ عامر لیاقت پہلے یہ بتائیں کہ اسلام میں کہاں لکھا ہے کہ عورت برملا 22 کروڑ عوام کہ سامنے یہ بکواس کرے کہ میرا جسم میری مرضی
ایک صارف نے لکھا کہ وہ عامر لیاقت جو خلیل الر حمن کو فرعون کہہ رہا ہے خود اپنے پروگرام میں فرعون بن کر شاہ زین خانزادہ اور دوسرے اینکرز کی شکلوں کے بارے میں کیا کیا کہا کرتے تھے جس پر ہائی کورٹ نے ان پر پابندی لگائی تھی
ایک صارف نے عامر لیاقت کو مخاطب کرتے ہوئےکہا اس سے پہلے میں آپ کو بلاک کر دوں اپنی گھٹیا زبان کے پروگرامز دیکھو اور لوگوں کو بھاشن دینا بند کرو
جہاں عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں کچھ لوگوں نے ان کو سراہا بھی
ای صارف نے لکگا کہ عامر لیاقت نے میلہ لوٹ لیا ہے الفاظ کا چناؤ دلیل کے ساتھ جواب اور صرف شریعت کی بات نہیں کہ آیات پڑھ کر سنائیں بہترین
جبکہ شو کے میزبان منصور علی خان نے لکھا یہ سب پہلے سے لکھا گیا نہیں تھا
https://baaghitv.com/khaleel-ur-rehman-qamar-tou-ghalat-tha-khud-marvi-ka-andaz-e-takallam-kesa-hai/