سینئر اداکار خالد عباس ڈار نے کئی برس کے بعد ٹی وی کا رخ کر لیا ہے اور اس بار وہ پاکستان ٹیلی ویژن سے اداکاری میں واپسی کررہے ہیں، جی ہاں خالد عباس ڈار نے پی ٹی وی پر اپنی واپسی کر لی ہے اور لاہور سٹیشن سے وہ ڈار اور ڈارلنگ کے نام سے ایک شو کررہے ہیں ، پروگرام کو بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے جس پر اداکار کافی خوش ہیں۔ انہوں نے اس پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میری ٹی وی پر واپسی ہوئی ہے اور پی ٹی وی جہاں کام کرکے میں نے شہرت حاصل کی آج کئی برسوں کے بعد وہیں دوبارہ کام
شروع کرکے مجھے بہر اچھا لگ رہا ہے میں سمجھتا ہوں کہ پی ٹی وی کی رونقیں بحال ہو سکتی ہیں لیکن اس کے لئے یہاں سینئرز کو واپسی کرنی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ مجھے انداہ نہیں تھا کہ میرے پروگرام کو اتنی پذیرائی ملے گی۔ میرے پروگرام کے پرڈیوسر آغا قیصر ہیں ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ خالد عباس ڈارنے کہا کہ میں نے معیار پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا ، میں ڈار اور ڈارلنگ پروگرام کے لئے مطمئن ہوا تو میں نے اسکو کرنے کےلئے حامی بھری اور میں سمجھتا ہوں کہ میرا یہ فیصلہ اچھا ہے۔








