پاکستان کی سینئر اداکارہ، ہدایت کارہ و پروڈیوسر سکینہ سموں کی فیچر فلم ‘انتظار’ میں کردار ادا کرنے والے خالد احمد نے ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔
سکینہ سموں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اس خوشی کو شیئر کیا۔
https://www.instagram.com/p/CFbxmJ9Fz5R/
انہوں نے لکھا کہ خالد احمد صاحب نے نیویارک میں ہونے والے ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں انتظار فلم بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔
سکینہ سموں نے اداکار خالد احمد کو اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور لکھا کہ یہ کسی بھی پاکستانی اداکار کو دیا جانے والا پہلا بین الاقوامی ایوارڈ ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اگر میں غلط ہوں تو تصحیح کردیں۔
https://www.instagram.com/p/CFfKIwNlK8q/
جو رواں ماہ 10 سے 13 ستمبر کے درمیان امریکی ریاست نیویارک میں 15 ویں ’ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کا انعقاد ہوا تھا جس میں دنیا کے 25 ممالک کی 94 فلمیں پیش کی گئیں۔
https://www.instagram.com/p/CFeNOfmlMSX/
فلم ’انتظار‘ کو امریکا میں ہونے والے ’ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں پیش کیا گیا تھا جو رواں ماہ 10 سے 13 ستمبر کے درمیان امریکی ریاست نیویارک میں منعقد کیا گیا تھا جس میں دنیا کے 25 ممالک کی 94 فلمیں اور ویب سیریز سمیت میوزک ویڈیوز پیش کی گئیں –
15 ویں ’ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ جس کا انعقاد رواں برس مئی میں ہونا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اسے ستمبر میں منعقد کیا گیا-
’انتظار‘ اداکارہ سکینہ سموں کی بطور ہدایتکار و پروڈیوسر پہلی فلم ہے فلم کے پہلے ٹیزر کے ساتھ ہی فلم کو مارچ میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث فلم کو ریلیز نہیں کیا جا سکا-
اداکارہ سکینہ سموں نے اپنی ٹوئٹ میں فلم ’انتظار‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی فلم کو امریکہ میں ہونے والے ہارلم فلم فسیٹیول میں پیش کیا جائے گا۔
https://twitter.com/SakinaSamo/status/1300079969956229120?s=20
واضح رہے کہ ’انتظار‘ کی کہانی خاندان کی مجبوریوں کے گرد گھومتی ہے جس میں بوڑھے والدین مرنے کی عمر کو اپنے بچوں کا انتظار کرتے اور موت کے خوف سے زندگی گزارتے ہیں فلم میں رشتوں کی اہمیت اور نئی نسل کی جانب سے عمر رسیدہ افراد اور والدین کو بھلانے اور والدین کی جانب سے بچوں کا انتطار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔