لاہور: نواحی گاؤں چمروپور میں پی ٹی آئی رہنماء خالد گجر کے بھائی کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے
اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق خالد گجر کے بھائی نصیر گجر کا مقصود گجر وغیرہ سے لین دین کا معاملہ تھا، فائرنگ سے مقصود گجر جاں بحق،محمود اور مقبول زخمی ہوئے،رائیونڈ پولیس نے خالد گجر کے بھائی نصیر گجر کو گرفتار کر لیا،اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے،نصیر گجر کا پیسوں کے لین دین کا تنازع تھا، زخمی اور جاں بحق تینوں آپس میں باپ بیٹے ہیں،انکی دودھ کی دکان تھی ، لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہو ا اور نصیر گجر نے فائرنگ کی،









