سیکورٹی خدشات،اسلام آباد کی تین یونیورسٹیز بند

0
222
isd

سیکورٹی خدشات،اسلام آباد کی 3 جامعات غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہیں

بحریہ، ایئر اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو بند کرنے کے احکامات آج جاری ہوئے ہیں، یونیورسٹیوں کی بندش سے طلبہ کے فائنل امتحانات بھی متاثر ہوئے ہیں،اسلام آباد میں ان یونیورسٹیز کے علاقے میں متعدد تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز کی غیر معینہ مدت تک بندش سے متعلق طلبہ کو رات گئے مطلع کر دیا گیا ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں انتخابات اور پریس کلب پر دھرنوں کے باعث سیکیورٹی پہلے ہی سخت ہے

دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں رات گئے سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن بھی کیا ہے

اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات پر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن و امان کے حالات قابو میں ہیں،اسلام آباد میں غیر قانونی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے،غیر قانونی اجتماعات کی کوشش کرنے والوں کو ہم اطلاع کرتے رہتے ہیں کہ ایسا کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے، ہم ایسے لوگوں کو سیکیورٹی بھی فراہم کرتے ہیں،اس وقت حالات ایسے نہیں کہ آپ خوف کی وجہ سے اپنے تعلیمی اداروں اور معمولات زندگی میں کوئی تبدیلی لائیں، پولیس جانفشانی سے آپ کی خدمت کرتی رہے گی،ایک محفوظ ماحول فراہم کرینگے جس میں الیکشن کا پرامن انعقاد ممکن ہوگا، اسلام آباد میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہو،افواہوں پر کان نہ دھریں، غیر ضروری اقدامات نہ کریں جس سے سیکیورٹی کی صورتحال کا امکان ہو،پولیس کے ساتھ تعاون کریں،

 فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر 

 فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

 نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

Leave a reply