موسیقار خلیل احمد کو دنیا سے رُخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

0
62

پاکستان فلم ٹی وی اور ریڈیو کے لئے گیتوں، غزلوں اور ملی نغموں کی موسيقی ترتيب دينے والے نامور موسیقارخلیل احمد کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے-

باغی ٹی وی: 3 مارچ 1936 میں آگرہ میں پیدا ہونے والے خليل احمد قيام پاکستان کےبعد کراچی آگئے اور بے شمار گیتوں ، غزلوں اور ملی نغموں کی موسیقی ترتیب دی-

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1962 میں فلم آنچل سے کیا تھا اور 1960 کی دہائی میں پاکستان کے نامور میوزک ہدایت کاروں میں سے ایک رہے۔

موسیقار نے 1962ء میں فلم آنچل کی موسیقی ترتیب دی تو راتوں رات ان کی پہچان صف اول کےموسیقاروں میں ہونےلگی، انہوں نے 1962 سے 1990 تک 2 پنجابی اور31 اردو فلموں کی دھنوں کے علاوہ متعدد ملی نغموں کی بھی موسیقی ترتیب دے کر وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا-

خليل احمد کو موسیقی میں خدمات پر نگار ايوارڈز سميت متعدد اعزازات سے نوازا گيا-

موسیقار خلیل احمد 61 سال کی عمر میں 22 جولائی 1997ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے اور میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک ہوئے ۔ لیکن ان کی موسیقی کی دُھنیں آج بھی شائقین کے کانوں میں گونجتی ہیں-

Leave a reply