لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )شہید صحافی خلیل جبران آفریدی کی یاد میں تعزیتی تقریب
لنڈی کوتل پریس کلب (رجسٹرڈ )کے زیر اہتمام مقتول سینئر صحافی خلیل جبران شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر شاہ رحمن نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ،ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے صدر قاضی فضل اللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خلیل جبران شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خلیل جبران علاقائی سطح پر امن اور ترقی کیلئے آواز اٹھاتے رہے لہذا ان کے آواز کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش کر دیا گیا
تعزیتی ریفرنس میں تمام مکتبہ فکر کے افراد شریک ہوئے سابقہ MPA شفیق شیر ،چیئرمین شاہ خالد شینواری ،ANP کے شاہ حسین شینواری ،سابقہ MPA اقلیتی ولسن وزیر ،PTM کے آفتاب شینواری ،قومی وطن پارٹی کے ڈاکٹر اعظم ،نوجوانان قبائل کے اسرار فلاحی تنظیم کے صدر اختر علی شہید خلیل جبران کے بیٹے جبران آفریدی ،JUI کے مولانا علی احمد اور مولانا تقی احمد سمیت لنڈی کوتل پریس کلب کے جملہ صحافیوں نے شرکت کی
مقررین نے خلیل جبران کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا اور اس کے صحافتی خدمات کو سراہا میڈیا کے ذریعے ان کے عوامی خدمات کو اجاگر کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ خلیل جبران شہید کے قاتلوں کو آج تک انتظامیہ گرفتار کرنے میں ناکام رہی جوکہ افسوس کا مقام ہے اور نہ ہی ان کے بچوں کیلئے شہید پیکج کا اعلان کیا گیا ہے،ان کے بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
مقررین نے کہا ہمارا بنیادی حق امن خوشحالی اور ترقی ہے اور ہم پرامن احتجاج کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کو جاری رکھنا چاہیئے ۔
آخر میں مولانا علی احمد نے مرحوم خلیل جبران شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اس کے روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے اجتماعی دعا کی گئی








