خلیل الرحمان قمر سے معاہدہ منسوخ ،سوشل میڈیا صارفین نے جیو بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

0
65

خلیل الرحمان قمر سے معاہدہ منسوخ ،سوشل میڈیا صارفین نے جیو بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی جیو کی جانب سے خلیل الرحمان قمر سے معافی مانگنے اور کنٹریکٹ منسوخ کرنے کی خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جیو ٹی وی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

سوشل میڈیا ویب ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے جیو ٹی وی کے بائیکاٹ کے لئے دو الگ الگ ٹرینڈ چلائے گئے جو چوبیس گھنٹے سے زائد وقت میں ٹاپ تھری میں رہے. صارفین نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کنٹریکٹ کا معاہدہ منسوخ کرنے پر غم و غصہ کا اظہار کیا اور جیو کے بائیکاٹ کا اعلان کیا.

ایک‌ صارف نے لکھا کہ اگر آپ سچے پاکستانی ہو پاکستان میں بے بےحیائی اور گندگی کے خلاف ہوتوبےحیائی کو سپورٹ کرنے والے جیو چینل پر لعنت بھیج کر مکمل بائیکاٹ کرکے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے کمنٹ میں ڈن لکھیں

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس وقت پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ
#BoycottGeo
چل رہا ہے اور یہ کھلم کھلا تھپڑ ہے کہ خلیل الرحمٰن کی جیت ہوئی میرا جسم میری مرضی والے فسادی ہار گئے…قوم کو پاگل بنانے کے دن گنے اب

ایک اور صارف نے لکھا کہ میرا خیال ہے جو جو ایکٹر اور جو چینل خلیل صاحب کا اس معاملے پر بائیکاٹ کرے عوام کو ان سب کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے…… عوام کی بھرپور حمایت حاصل خلیل الرحمٰن قمر کو…..

ایک اور صارف نے لکھا کہ سب سے مودبانہ گزارش ہے کے جیو گروپ کو ان فالو کر کے رپوٹ کرو۔
نہ رہے گا بانس نہ بجے گئ بانسری ۔

https://twitter.com/hamzabutt61/status/1235785758709071873

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹویٹر پر جیو ٹی وی کے بائیکاٹ کے لئے پوسٹرز بھی شیئر کئے گئے. صارفین کی جانب سے جیو کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا انفالو کرنے کی مہم بھی شروع کی گئی ہے، بڑی تعداد میں صارفین جیو کو انفالو کر رہے ہیں. جیو ٹی وی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے معاہدہ منسوخی کے فیصلے کو سراہا ہے جس کا اندازہ آج اسے ٹویٹر سے ہو گیا، ٹویٹر پر ایک وقت میں دو ٹرینڈ جیو بائیکاٹ کے پینل پر ہیں اور اس سے جیو کی انتظامیہ پریشان دکھائی دیتی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو انٹر ٹیمنٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ ایک غیر خصوصی معاہدہ ہے جو کہ خلیل الرحمان قمر نے دیگر چینلز کے ساتھ بھی کر رکھا ہے۔جیو خیالات کے تبادلے پر یقین رکھتا ہے ،ہم جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،خلیل الرحمان قمر نے نہ صرف ایک خاتون کو گالیاں دیں بلکہ اپنی غلطی پر معافی مانگنے سے بھی انکار کیا اس لیے جیو کی انتظامیہ نے ان کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈراما نویس خلیل الرحمٰن قمر نے 3 مارچ کی شب نجی ٹی وی ’نیو‘ کے پروگرام ’آج عائشہ احتشام کے ساتھ‘ عورت مارچ پر بحث کے دوران معروف خاتون سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے براہ راست پروگرام میں بات کرتے ہوئے ماروی سرمد کو ’گھٹیا عورت‘ کہنے سمیت ان کے خلاف انتہائی نامناسب زبان استعمال کی تھی اور انہیں ’جسم کے طعنے‘ بھی دیے تھے۔

ماروی سرمد کے خلاف ایسی زبان استعمال کیے جانے پر کئی سیاستدانوں، اداکاروں، سماجی رہنما اور دیگر افراد نے بھی خلیل الرحمٰن قمر کے رویے کی مذمت کی اور سوشل میڈیا پر مہم چلائی کہ ڈراما نویس کا بائیکاٹ کیا جائے اور انہیں کسی پروگرام میں نہ بلایا جائے

تم بکواس بند کرو،تمہارے جیسے تھرڈ کلاس سے بات نہیں کرنا چاہتی، فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو میں کس کو کہہ دیا؟

Leave a reply