خلیل الرحمان قمر جو ہر کسی پر تنقید کرنا اپنا فرضسمجھتے ہیں لیکن ان پر اگر کوئی تنقید کرے تو وہ برداشت نہیں کرتے. انہوں نے حال ہی میںہونے والے لکس سٹائل ایوارڈز پر جم کر کر دی ہے تنقید. لکس سٹائل ایوارڈز میںصبا قمر نے نہایت ہی بولڈ لباس زیب تن کر رکھا تھا . ان کے لباس کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی تنقید بھی ہوئی . اسی طرح سے دیگر آرٹسٹوں اور ماڈلز نے بولڈ ملبوسات زیب تن کئے. خلیل الرحمان قمر نے لکس سٹائل ایوارڈ ز میں آنے والی فنکارائوں کے ملبوسات پر تنقید کی ہے.
انہوں نے کہا ہے کہ ننگے کپڑے پہن کر آنے والیاںرہ گئیں اور پورے کپڑے پہن کر آنے والی یمنہ زیدی بہترین اداکارہ کا ایوارڈاپنے نام کر گئی . انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہےکہ میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج بھی کام کو ترجیح دی جاتی ہے اور جو جسم کی نمائش کرتی ہیں ان پر کام کرنے والیوں کو فوقیت دی جاتی ہے. یوںخ”لیل الرحمان قمر نے اپنے فنکارائوں پر خوب کی ہے تنقید”. یاد رہے کہ اس بار بہترین اداکارہ کا لکس سٹائل ایوارڈ یمنہ زیدی کو ملا ہے جبکہ بہترین ایکٹر کا ایوارڈ فیروز خان کو ملا. فیروز خان کو ایوارڈدئیے جانے پر سوشل مٰیڈیا پر خاصی تنقید کی گئی.