مزید دیکھیں

مقبول

خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں مومن ثاقب کے شو حد کر دی میں شرکت کی ہے اس میں مومن نے ان سے سوال کیا کہ خلیل الرحمان قمر تو سکرپٹ میں کسی کو ایک لفظ کی تبدیلی نہیں کرنے دیتے تو کیا آپ ان کے ساتھ کام کریں گے اس پر ثروت نے گول مول جواب دے کر کہا، خلیل الرحمان قمر میں مانتی ہوں کہ اچھا لکھتے ہیں اور ان کی لکھی ہوئی کچھ لائنز بہت زیادہ اچھی لگتی ہیں لیکن اب ایسا بھی نہیں ہے کہ وہ ہر چیز ہی اچھی لکھتے ہیں. ان کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے لئے لکھیں ان کو موٹیویشن دینے کےلئے لکھیں.

” سیاست میں‌دلچپسی ہر کسی کو ہونی چاہیے” مجھے بھی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ڈراموں میں خود ہی کام نہیں کررہی . ثروت گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ کام ہمیشہ معیاری کرنا چاہیے ، تعداد پر نہیں کوالٹی پر توجہ دی جانی چاہیے اور اپنی طرف سے میں‌ایسی ہی کوشش کرتی ہوں. یاد رہے کہ ثروت گیلانی نے کنٹرورشل فلم جوائے لینڈ جس کو کانز فلمی میلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس میں کام کیا. اس کے لئے علاوہ ان کے کریڈٹ پر چڑیلز جیسی ویب سیریز بھی ہے.

قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری

آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان