خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا میں کبھی اداکار نہیں بن سکتا فیروز خان کا انکشاف

خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا میں کبھی اداکار نہیں بن سکتا فیروز خان کا انکشاف #Baaghi

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور مقبول ترین اداکاروں میں شمار ہونے والے اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ فیروز خان کبھی اداکار نہیں بن سکتا۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکار فیروز خان اپنی بہن حمائمہ ملک کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر احسن خان کے شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے۔

احسن خان نے ایک سیگمنٹ کے دوران فیروز خان سے پوچھا کیا خلیل الرحمان قمر نے آپ کو کہا تھا کہ آپ کبھی اداکار نہیں بن سکتے کیا یہ بات درست ہے؟

فیروز خان کے شادیوں کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

احسن خان کے سوال پرفیروز خان نے جواب دیا ہاں یہ سچ ہے ۔ فیروز کے برابر میں بیٹھی ان کی بہن حمائمہ ملک نے اس جواب پر حیرانی سے فیروز خان سے پوچھا خلیل الرحمان قمر نے ایسا کہا تھا ؟ بعد ازاں فیروز خان نے بتایا کہ اس کے بعد میری اور ان کی دوستی ہوگئی اور اب ہم دوست ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک اور شو کے دوران فیروز خان نے اپنے اور خلیل الرحمان قمر کے اختلافات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ڈراما سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں پہلے دانش والا کردار انہیں آفر ہوا تھا لیکن جب انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے کے پیسے مانگے تو انہیں ’دانش‘ کا کردار نہیں دیا گیا اس انٹرویو کے بعد میڈیا میں خلیل الرحمان قمر اور فیروز خان کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔

ہمیں نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیے فیروز خان

یاد رہے کہ صف اول کے اداکار فیروز خان کا نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا ڈراما ’خدا اور محبت سیزن3‘ اس وقت پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ ہے یہاں تک کہ مذکورہ ڈرامے نے گزشتہ سال کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

فیروز خان اداکارہ حرامانی کے لئے کیا محسوس کرتے ہیں؟

Comments are closed.