فلمسٹار ثناء نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اس میں ان سے سوال ہوا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ کس ڈرامے کا اینڈ اچھا نہیں ہوا اور آپ کیا سمجھتی ہیں کہ کیسا ینڈ ہونا چاہیے تھا، ثناء نے چند سیکنڈ سوچنے کے بعد کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس تم ہو کا اینڈ اچھا نہیں‌ہوا تھا، میزبان نے پوچھا کہ کیا اینڈ‌ہونا چاہیے تھا، ہمایوں سعید کو آئزہ خان کے پاس چلے جانا چاہیے تھا، یا وہ حرامانی کے ساتھ شادی کر لیتے کیا کرتے؟ ثناء نے کہا کہ یہ تو مجھے پتہ نہیں لیکن ڈرامے کا اینڈ بالکل اچھا نہیں تھا، میزبان نے صرار کیا اور پوچھا کہ بتائیے تو صحیح کیا ہونا چاہیے تھا

تو اداکارہ نے کہا کہ بس اینڈ اچھا نہیں‌تھا، میزبان نے نے کہا کہ یعنی خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے کا اینڈ اچھا نہیں تھا تو اس پر ثناء نے کہا کہ اب خلیل الرحمان قمر میرے پیچھے پڑ جائیں گے اور میرے خلاف بیان دیں گے، یہ کہتے ہوئے ثناء کافی نروس دکھائی دیں. یاد رہے کہ خلیل الرحمن قمر سے کوئی بھی ان کی کسی بات یا لکھائی سے اختلاف کرتا ہے تو وہ اسکے خلاف جم کر بیان دیتے ہیں.اب دیکھنا یہ ہےکہ خلیل الرحمان ثناء کی اس بات کا جواب کیا دیتے ہیں.

Shares: