آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
باغی ٹی وی: ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے مطابق سونو کنواں نمبر 9 میں کمپنی کی جانب سے 2350 میٹر تک گہری کھدائی کے بعد مطلوبہ پیداوار حاصل کی گئی،ابتدائی نتائج کے دوران کنویں سے 1850 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی جو سسٹم میں شامل کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل سونو ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کے 100 فیصد حصص کا ملکیتی آپریٹر ہے،کمپنی کی جانب سے الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداواری سطح میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔