خان جی گبھرانا نہیں:سعودی عرب کا پیغام آگیا

0
59

اسلام آباد: خان جی گبھرانا نہیں :سعودی عرب کا پاکستان کو بڑا ریلیف ،اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کو ایک بارپھر بہت بڑا ریلیف دیا ہے سعودی عرب نے پاکستان کے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرضہ ری شیڈول کرتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی آئندہ 6 ماہ کے لئے موخر کردی ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں سعودی عرب کا پاکستان کو قرضہ موخر کرنے کے معاہدے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب جی 20 ممالک کے تحت پاکستان کو ریلیف دے گا، سعودی عرب نے پاکستان کے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرضہ ری شیڈول کر دیا اور قرضوں کی ادائیگی آئندہ 6 ماہ کے لئے موخر کر دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق قرضہ موخر کرنے کے معاہدے کی تقریب میں سعودی سفیر بھی موجود تھے جبکہ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے ڈی جی ڈاکٹر سعود ایاد نے دستخط کئے۔

ادھر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا امریکا کے سامنے ڈٹ جانا سعودی ولی عہد کے لیے حوصلے کا سبب بن گیا ، سعودی ولی عہد بھی ڈٹ گئے ہیں اور دنیا کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر کو ایک دلیرانہ پیغام بھیج کرعربوں کو خوش کردیا ہے ،

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب پرامریکی دباو سعودی عرب نے نہ صرف مسترد کردیا ہے بلکہ اس جابرانہ کوشش کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے امریکا میں 800 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے ملک سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے سرمایہ کاری کم کرنے کا عندیہ دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں سعودی سرمایہ کاری میں کمی کا امکان ہے، ہمیں اپنے فائدے کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر مجھے سمجھ نہیں پارہے تو یہ ان کا مسئلہ ہے۔ امریکی مفاد کے لیے سوچنا بائیڈن کی ذمہ داری ہے، دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

Leave a reply