خان کا جلسہ لاہور، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف اتار دی گئی

0
49

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سےکروڑوں روپے کی آسڑو ٹرف کو اتار دیا گیا.تحریک انصاف نے کھیل کے میدان بھی اجاڑنے شروع کر دیئے،عمران خان کے جلسے کی تیاریوں کی آڑ میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف بھی جلسے کی نزر ہوگئی.

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آسٹروٹرف اتارنے کا ملبہ سپورٹس بورڈ پنجاب پر ڈال دیا.دوسری جانب ڈائریکٹر ایڈمن اسپورٹس بورڈ پنجاب سید عمیر حسن کا کہنا ہےکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے ٹرف کو تبدیل کرنےکی سمری تیار ہوچکی ہے، ایک ہفتے تک آسٹرو ٹرف تبدیل کرنے کی سمری ارسال کردی جائے گی۔

سید عمیر حسن کا کہنا ہےکہ چند ماہ تک ٹرف امپورٹ کرلی جائےگی اور نئی آسٹرو ٹرف لگائی جائےگی، ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دی، اسپورٹس بورڈ کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔

قائم مقام سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر علی کا کہنا ہےکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پنجاب اسپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے، ہاکی میچ کرانےکے لیے بھی اسپورٹس بورڈ سے اجازت درکار ہوتی ہے۔

صوبائی وزیر کھیل تیمور مسعود کا کہنا ہےکہ ٹرف لاہور سے تبدیل کرکے سرگودھا ہاکی اسٹیڈیم میں بچھائی جائےگی، ٹرف تبدیل کرنےکا فیصلہ گزشتہ حکومت کے دور میں کیا گیا، نئی ٹرف کے لیے جلد ٹینڈر دیا جا رہا ہے، انتظامیہ نے تبدیلی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں لگی ٹرف اکھاڑ ی۔

Leave a reply