وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں کئے گئے اعلان پر پاکستان میں آتے ہی عملدرآمد کروا دیا، کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا اے سی بند، فون کی سہولت بھی ختم کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے اے سی اور فون کی سہولت واپس لے لی گئی، باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق جیل حکام نے جب نواز شریف کا اے سی بند کیا تو نواز شریف نے جیلر سے کہا کہ ایسا نہ کرو مجھے پت ہو چاتی ہے ،گرمی کی وجہ سے مجھے الرجی ہو جائے گی، جس پر جیلر نے کہا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے.

سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیلر کی منت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فون پر گھر بات کرنے دی جائے جس پر جیلر نے کہا کہ اب سے سہولیات ختم ،اب عام قیدیوں کی طرح آپکو اب ٹریٹ کیا جائے گا، مقررہ وقت پر ہی ملاقات اور بات ہوگی.

دوسری جانب نواز شریف سے آج جمعرات کو ملاقات کا دن ہے، آج شریف خاندان کا کوئی فرد نواز شریف سے ملاقات نہیں کرے گا، مریم نواز کوئٹہ جا رہی ہیں وہ اپوزیشن کے جلسہ میں شرکت کریں گی، شہباز شریف بھی احتجاجی جلسوں کی وجہ سے مصروف ہیں. وہ بھی آج ملاقات نہیں کریں گے. سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے خاندان کے 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے ،گزشتہ جمعرات کو مریم اور شہباز شریف نے ملاقات کی تھی. تاہم آج شریف خاندان کا کوئی بھی فرد مریم نواز سے ملاقات نہیں کرے گا.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے دورہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھان اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، پھر انہوں نے ٹی وی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت مانگ لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کو ایئر کنڈیشن کی سہولت میسر نہیں جبکہ کم از کم 60 فیصد کے پاس ٹی وی بھی نہیں ہے.

وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ یہ کوئی جیل کی سزا ہوتی ہے جس میں وہ رہ رہے ہیں۔ پاکستان واپس جاکر ان کے جیل خانوں سے ٹی وی اور ایئر کنڈیشنر کی سہولت واپس لے لیں گے، مجھے پتہ ہے کہ مریم بی بی بہت شور مچائیں گی۔ لیکن نواز اور زرداری اسی صورت جیل سے باہر آسکتے ہیں کہ وہ قوم کا لوٹا ہواپیسہ واپس کر دیں۔ جب بھی آصف زرداری جیل جاتا ہے تو وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ہسپتال پہنچ جاتا ہے اور وہ زیادہ تر قید تو ہسپتال میں گزارتا ہے، آصف علی زرداری آپ کو بھی ٹی وی اور ایئر کنڈیشنر کے بغیر جیل میں رکھیں گے.

وزیراعظم عمران خان گزشتہ شب امریکا کا دورہ مکمل کر پاکستان واپس پہنچے ہیں، ان کی ایئرپورٹ آمد پر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خاں، فردوس عاشق اعوان، فواد چوہدری، مراد سعید، جہانگیر ترین اور دیگر وزراء سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے زبردست استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں‌ نچھاور کی گئیں، کارکنان کی جانب سے اپنے قائد عمران خان کا دیکھ کر زوردار نعرے بازی بھی کی گئی،

Shares: