"خان صاب خطاب میں تھوڑا اسلامی ٹچ بھی دیں” قاسم شاہ سوری کا عمران خان کو مشورہ،ویڈیو وائرل

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں اسلام آباد میں جلسے کے دوران قاسم سوری نے جلسے میں اسلامی ٹچ کا مشورہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

باغی ٹی وی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز پشاور سے شروع ہونے والا آزادی مارچ کا قافلہ کئی گھنٹوں کا سفر طے کرنے کے بعد صبح سویرے جناح ایونیو اسلام آباد پہنچا جہاں عمران خان نے خطاب بھی کیا جس میں حکومت کو الیکشن کے لیے 6 دن کا الٹی میٹم دیا اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

جیسے ہی مجھے وہاں سے حکم ملا۔۔عمران خان کو کس کے حکم کا انتظار؟

اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا تھا کہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ الیکشن کے اعلان تک اسلام آباد میں بیٹھیں گے لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیکھا کہ یہ لوگ ملک کو انتشار کی جانب لےکرجا رہے ہیں، یہ لوگ فوج اور پولیس سے ہماری لڑائی کروانا چاہتے ہیں لیکن یہ پولیس بھی ہماری ہے اور عوام بھی ہماری ہے، ہم ملک کو تقسیم کرنے نہیں آئے بلکہ قوم کو بنانے کے لیے آئے ہیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت کو 6 روز دے رہا ہوں، اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور جون میں الیکشن کا اعلان کیا جائے ورنہ پوری قوم کو ساتھ لے کر دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔

تاہم خطاب کے دوران قاسم سوری نے چیئرمین تحریک انصاف کے کان میں گفتگو کی جس کی آواز بھی تصویر کے ساتھ محفوظ ہو گئی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے-


وائر ل ہونے والی ویڈیو میں معلوم ہوا کہ قاسم سوری ، عمران خان کے کان میں کہہ رہے ہیں کہ ” خان صاحب ! تھوڑا اسلامی ٹچ دیں “ نبی پا ک صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی مال دے دیں کوئی”-

بھارت سے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے،مشعال ملک

 

Comments are closed.