.خان سچا ثابت ہوا، اگلی باری الیکشن کی بجائے ضمیروں کی نیلامی کرا لیا کریں، شہباز گل پھٹ پڑے

0
46

.خان سچا ثابت ہوا، اگلی باری الیکشن کی بجائے ضمیروں کی نیلامی کرا لیا کریں، شہباز گل پھٹ پڑے

باغی ٹی وی : خصوصی شہبازگل نے سینٹ الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد 13 ووٹوں سے جیت گئی،.ایک ہی بیلٹ پیپر پر لوگوں نے پیسے سے ووٹ بیچا.خان سچا ثابت ہوا،ایک بار پھر الیکشن میں ووٹ فروخت ہوا.ویڈیو کے آنے کے بعد یہ کلیئر ہو گیا تھا کہ گیلانی ٹبر ووٹ خرید رہا تھا.

اگلی باری الیکشن کی بجائے ضمیروں کی نیلامی کرا لیا کریں،نوٹوں کی چمک جیت گئی ، جمہوریت ہار گئی

حکومت نے یوسف گیلانی کی فتح کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھاکہ غیر حتمی طور پر 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں اور 5 ووٹ کا فرق ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔

Leave a reply